اہم خبریں

سپریم کورٹ نےحکومت کوفوجی عدالتوں میں ملزموں کا ٹرائل شروع کرنے سے روکدیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ نےحکومت کوفوجی عدالتوں میں ملزموں کا ٹرائل شروع کرنے سے روکدیا،،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کرنا ہوا تو عدالت سے پوچھ کر ہی ایسا ہو سکے گا، آئین شکنی ہوئی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔ملزمان کو اپیل کاحق ملے گا یا نہیں، حکومت نے غور کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگکلبھوشن کیس کا حوالہ دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں ایسے چلنا ہوگا کہ ملکی پوزیشن متاثر نہ ہو،جواد ایس خواجہ کے وکیل کی سویلین ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد،، لطیف کھوسہ نے کہا اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ ضیا الحق کے دور میں ہوتا رہا ، موجودہ دور کو ضیا الحق کے دور سے موازنہ نہ کریں ،اگر ملک میں مارشل لا لگا تو ہم مداخلت کریں گے، چیف جسٹس کا لطیف کھوسہ کو انتبا ہ،،کیس کی سما عت غیر معینہ مدت تک ملتوی۔

متعلقہ خبریں