اہم خبریں

خیبر ،باڑہ بازار تھانے کے مرکزی گیٹ پر دھماکا،8افراد زخمی

خیبر(نیوزڈیسک) خیبر ،باڑہ بازار تھانے کے مرکزی گیٹ پر دھماکا،8افراد زخمی، کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازارمیں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ، متعدد کی حالت تشوشناک ہے،دھماکے کے فورا بعد فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ واضح رہے کہ باڑہ بازارمیں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں