اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی اسمبلی ، الوداعی اجلاس کی تیاریاں مکمل ،قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس 20 جولائی کو شروع ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ ساتھ الوداعی تقاریر سمیت اہم قانون سازی ہوگی۔اجلاس اسمبلی تحلیل ہونے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سمری آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں اہم قانون سازی، گروپ فوٹو سیشن اور اراکین اسمبلی کی الوداعی تقاریر شامل ہوں گی۔انتخابی اصلاحات بل 24 جولائی کو قومی اسمبلی میں پیش ہوگا 26 جولائی کو منظور کیا جائے گا ۔زرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اور ایوان بالا سے منظوری کے بعد اسی روز اسے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔اجلاس سے پی پی پی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان بھی خطاب کریں گے۔















