اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون پر گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سری لنکا نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں۔علاقائی ترقی اور امن کے لئے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے گفتگو،سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے، سری لنکا کے صدر کی وزیراعظم سے گفتگو،سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی مشکل حالات میں کاوشوں کو سراہا،سری لنکا کے صدر نے آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم کو مبارک پیش کی ،وزیر اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا سے ملاقات کے موقع پر سری لنکا کے صدر نے زور دیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرے ،سری لنکا کے صدر نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ ڈیفالٹ کی وجہ سے سری لنکا کو شدید مصائب کا شکار ہونا پڑا، پاکستان کو اس صورتحال سے بچایا جائے۔

متعلقہ خبریں