لاہور(اے بی این نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسیکم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے۔وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنا رہا ہےخواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اس اسکیم میں انکا خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔















