اہم خبریں

پاکستان بحریہ جدت کی جانب گامزن، مزید دو 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹس شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان کی بحری قوت تیزی سے جدت کی جانب گامزن، بحری دفاع مزید مستحکم ۔پاک بحریہ کے بیڑے میں مزید دو 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹس آئندہ ہفتے شامل ہوں گے، ذرائع کے مطابق طغرل کلاس جنگی جہازوں پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب نیول ڈاکیارڈ، کراچی میں منعقد ہو گی، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نئے جنگی جہازوں کی شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، نیوی کے اعلی افسران، چینی سفارتکار اور کمپنیوں کے حکام بھی شرکت کریں گے، پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان 10 مئی 2023ء کو چین میں کمیشن، جون میں کراچی پہنچے تھے، دونوں 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت سے چین سے 4 جنگی بحری جہازوں کا حصول مکمل ہو جائے گا، طغرل کلاس جنگی جہاز 134 میٹر لمبے، 4 ہزار ٹن وزنی، 27 ناٹس رفتار کے حامل کلیدی اضافہ ہیں، میزائلز کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث تغرل کلاس جنگی جہاز دشمن کو مہلک پیغام ہیں،تغرل کلاس جنگی جہاز سطح سے سطح اور فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہیں،جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام سے کثیرالجہتی خطرات سے بیکوقت نمٹنے کے حامل ہیںتغرل کلاس جنگی جہاز اہداف کو سطح، فضاء، زیر آب، زمین پر تباہ کر سکتے ہیں، تغرل کلاس 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس جدید ریڈارز، سونار، سینیسرز، ہیلی کاپٹر ہنگر سے لیس ہیں،پی این ایس تغرل اور تیمور قبل ازیں بالترتیب جنوری اور اگست 2022ء میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے تھے،جنگی جہازوں کی بروقت تیاری میں چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہوڈانگ زنگوا شپ یارڈ کا کلیدی کردار ہے،طغرل کلاس فریگیٹس کی تیاری میں پیپلز لبریشن آرمی نیوی، ساسٹنڈ اور بومسٹیک بھی اہم شراکت دار رہے

متعلقہ خبریں