Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بنگلہ دیش اور ایران بڑھتی آباد ی پر قابو پا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں،چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فرد کی خوشی خاندان کی کوشی میں مضمر ہے، آئیں کے بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوش رکھنا ہے، وہ سپریم کورٹ میں آباد ی اور مسائل کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہو تی ہے، بڑگتی نآبادی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ما،بچے اور خاندان کی ضرورتوں کاخیال رکھے،اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارے حکومت کی معاونت کر رہے ہیں، بنگلہ دیش اور ایران بڑھتی آباد ی پر قابو پا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں پا سکتے، آبادی پر قابو پانے سے بہتر ہے کہ آباد ی کو سود مند بنایا جائے،ہم ہر معاملہ حکومت پر چھوڑ دیتے ہیں کچھمعاملوں میںمعاشرے کو خود فیصلہ کرنانا ہو تا ہے اسلام خاندانی نظام کو مضبوط بنا تا ہے، ابھ ایک ملازمت ہو تی ہے اور ہزاروں در خواستیں آجاتی ہیں،