اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے. کمیپس تعمیر کے بعد پاکستان میں ٹیکنیکل اور صنعتی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا. اس وقت NUTECH یونیورسٹی کے تحت جدید علوم میں 7 گریجیوٹ پروگرام کروائے جارہے ہیں. رواں سال یونیورسٹی مزید گریجویٹ پروگرام اور ماسٹرز پروگرام کا آغاز کرے گی. وزیرِ اعظم آج یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی آغاز کریں گے. پروگرام کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر افرادی قوت سے مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا. اس مقصد کیلئے انہیں صنعتوں کی طلب کے مطابق جدید ہنر سکھائے جائیں گے. 2023 سے 2027 تک 19اعشاریہ33 ارب روپے کی لاگت سے 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد نوجوانوں کو NAVTTC اپنے مقامی و بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے جدید مسابقتی ہنر میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گا. یہ پروگرام نوجوانوں کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر روزگار کے حصول میں معاون ثابت ہوگا. وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے. پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کاروائی براہ راست نشر کرے گا. Tentative time 9:15 am. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چشمہ-5 نیوکلئیر پاور پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ یونٹ 5 کی نہ صرف لاگت میں کمی کی گئی بلکہ اسکی استعداد کو 1100 میگاواٹ سے بڑھا کر 1200 میگاواٹ کر دیا گیا ہے. چشمہ-5 جس کے معاہدے پر 2017 میں دستخط ہوئے، گزشتہ 5 برس التوا کا شکار رہا. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ملک میں کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کے ویژن کے تحت اس منصوبے پر کام کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے. وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے. پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کاروائی براہ راست نشر کرے گا۔















