اہم خبریں

آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانی ،معاشی استحکام کیلئے قرض ضروری تھا ،وزیر اعظم شہبازشریف

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانی ہیں، ملکی معاشی استحکام کے لیے قرض ضروری تھا، ہم نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو برداشت کیا،شکر ہے ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ آج وزیراعظم شہبازشریف کی ملتان آمد اس کے بعد بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یوتھ لون اور لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں شرکت کی اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں ،ماضی میں طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس دیئے گئے ، وسائل کی کمی کی وجہ سے ہمیں ایک لاکھ لیپ ٹاپس کی تقسیم پر اکتفا کرنا پڑا ،میرٹ وہ اثاثہ ہے جس سے قومیں بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کا خادم ہوں انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں،جو قومیں غلطیوں سےسبق سیکھتی ہیں ان کا ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاکھوں نوجوانوں کو 22 ارب روپے کے فنڈز دیئے ،یہاں پر بھی مختلف نوجوانوں کو قرضے دیئے گئے ہیں کیونکہ ملک میں ایسے طلبہ بھی ہیں جن کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے مالی وسائل نہیں ،ماضی میں بڑے بڑے صعنت کاروں کو 3 ارب ڈالرز کے قرضے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانی ہیں، ملکی معاشی استحکام کے لیے قرض ضروری تھا، ہم نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو برداشت کیا، آئی ایم ایف کی منتیں کی ہیں ،اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ کروڑوں بچے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ جکریں، میں وسائل رکھنے والوں سے کہتا ہوں کے ۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو ملتان میں میڈیکل سٹی بناؤں گا، شجاع آباد میں فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا،غریب طلبہ کی مالی مدد کریں،سفارش کرپشن سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں