حاجی گلبر خان بلا مقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے

گلگت ( نیوز ڈیسک) حاجی گلبر خان بلا مقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا آج ہونا تھا لیکن پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جس کے بعد حاجی گلبر بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے، 19 ارکان اسمبلی نے ان کی حمایت کی ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی فاروڑ بلاک کے حاجی گلبر خان کو پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت حاصل تھی۔ حاجی گلبر خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے ، اس سے پہلے وہ پی ٹی آئی حکومت میں وزیر صحت کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔