اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں معاشی شرح نمو کتنی رہے گی ، عالمی مالیاتی فنڈ نے رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہنا ہے کہ پاکستان میں سال 2024-23 میں معاشی شرح نمو 2اعشاریہ 5 فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ سال شرح نمو 0اعشاریہ 5 فیصد رہی جبکہ جی ڈی پی گروتھ سے متعلق 0 اعشاریہ 3 فیصد کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ حالیہ رپورٹ میں مالی خسارہ ساڑھے 7 فیصد تک کم ہوگا،،پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0اعشاریہ 4 رہے گا پاکستان کے قرضوں کا حجم 81اعشاریہ 8 فیصد سے کم ہو کر 74اعشاریہ 9 فیصد پر آجائیگا جبکہ رواں مالی سال میں بے روزگاری 8اعشاریہ 50فیصد سے کم ہوگی جبکہ مہنگائی ہوکر 8 فیصد پر آجائے گی ۔















