اہم خبریں

پاکستان کیساتھ تیکنیکی رابطہ جاری رہے گا،امریکی محکمہ خارجہ

نیویارک (اے بی این نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنے پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدے کے حوالے سے کہ کیا امریکہ نے آئی ایم ایف ڈیل میں پاکستان کی مددکی؟جواب میں ترجمان محکمہ خارجہ میتھیوملرکا کہنا تھا کہمشکلات سے دوچار پاکستانی عوام کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔آئی ایم ایف اورپاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔ پاکستان کیلئے اقتصادی کامیابی کی مدد غیر متزلزل ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا،مل کرتجارت اورسرمایہ کاری کومضبوط کریں گے۔ترجمان میتھیوملر نے مزید کہا چین یا امریکہ سے تعلقات پر ہمارا کسی ملک پرکوئی دباؤنہیں، پاک امریکہتعلقا ت کی ہی مضبوط رابطے اصل بنیاد ہیں، ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے تعلقات مزیدمضبوط ہوں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور اقتصادی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں