اہم خبریں

پاکستان خطےمیں تناؤنہیں چاہتا، جنگوں میں وسائل ضائع نہیں کرسکتے، شہبازشریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)شہبازشریف نے سویڈن کے وزیرخارجہ اگنازیئوکاسیس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک سوئٹزرلینڈکےوزیرخارجہ کوخوش آمدیدکہتےہیں، سوئس وزیرخارجہ سےمفیداورتعمیری بات چیت ہوئی، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپربات ہوئی۔پاکستان اورسوئٹزرلینڈکےدرمیان قدرتی آفات سےنمٹنےکیلئےتعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔ وزیراعظم اور سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ اگنازئیوکاسیس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔چیئرمین این ڈی ایم اےاورسوئس وزیرخارجہ نےیادداشت پردستخط کیے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایک اہم قدم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطےمیں تناؤنہیں چاہتا، بلکہ دنیامیں خوشحالی اورامن کافروغ چاہتاہے، تعلیم،آئی ٹی اورخواتین کی تعلیم کےفروغ کیلیےپاکستان کرداراداکرتارہےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، کیونکہ ماضی میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ اپنے وسائل ملکی ترقی میں خرچ کرنا چاہتے ہیں، دوسرے فریق کو بھی یہی سوچ اپنانی چاہیے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں