اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان نےآئی ایم ایف کو بیرون ادائیگیوں کیلئے 6 کی بجائے 8 ارب ڈالر کی یقین دہانی کروادی، چین پاکستان کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا، چین کے کمرشل بینکس 1.5 ارب ڈالرفراہم کریں گے،چین کے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں رکھے رہیں گے،سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرے گا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا،عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، ایشیا انفراسٹرکچر بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا،جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 35 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آئیں گے،آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں مانگی ہیں،















