اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ملک بھر میں یوم تقدیس قرآن آج منایا جائے گا،حکومت، اپوزیشن، سول سوسائٹی سب عظمت قرآن پر ہم زبان، شہر شہر ، گاؤں گاؤں ریلیاں نکالی جائیگی ۔نماز جمعہ کے بعد سویڈن کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تقدیس قرآن کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی تھی ،جمعتہ المبارک کو ترکیہ، ملائشیا، لبنان، بنگلہ دیش، مراکش اور جنوبی افریقہ میں بھی یوم مذمت منایا جا رہا ہے۔















