ہم جاپان کیساتھ معاشی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جاپان کے ساتھ معاشی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔ آج ٹوکیو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے اچھے تعلقات ہیں ، ہم جاپان کیساتھ معاشی اور اقتصادی سمیت دیگر تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں،جاپانی وزیرخارجہ سے مختلف شعبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا دورہ جاپان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد پر جاپان حکومت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے جاپان میں پاکستانیوں کی ملازمتوں کے حوالے سے کہا کہ پاکستان جاپان کو بہتر افرادی قوت مہیا کر سکتا ہے ۔