ہوشاب (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن،2 جوان شہید۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہو ئے ۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو روکنے کے لیے ناکہ بندی کی ہو ئی تھی جس پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوئے جبکہ ایک جوان زخمی ہے ۔آئی ایس پی آر میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ میجر ثاقب حسین کے سوگوار ان میں والدین اور بیوہ شامل جبکہ نائیک باقر علی کے سوگواران میں تین سالہ بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔















