پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے مہم چلائی،احسن اقبال کا انکشاف

نارووال (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے مہم چلائی ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف معاہدے کے لیے کوششیں اہم ہیں ،پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کیں اس حوالے سے مہم بھی چلائی گئی کہ کسی طرح آئی ایم یف پروگرام کو روک سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت بہتر ہوگی،آئی ایم ایف معاہدے پر وزیر خزانہ اور اُن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔جاری ہے ۔۔۔۔