اہم خبریں

عید الاضحیٰ کا تیسرا روز ،عوام کا جوش عروج پر

کراچی(نیورزڈیسک) عید الاضحیٰ کا تیسرا روز ،عوام کا جوش عروج پر ،شہریوں نے تفریخ مقامات کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جن کو عید کے پہلے یا دوسرے روز قصائی نہ مل سکا وہ آج سنت ابراہیمی ادا رہے ہیں جبکہ بچے پکوان کھا کر یا پھر تفریخ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔کوئی نانا کو مل رہا ہے تو کوئی دادا کو ،کسی نے چاچا سے عید وصول کی تو ماما سے عیدی لے رہا ہے۔ لیکن خواتین بھی سسرال سے فارغ ہو کر اپنے ماں باپ سے ملنے میں مصروف ہیں یعنی عید کا آخری روز فل آف فن ہے ، مختلف دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، جو مہمان تھے آج میزبان بن رہے ہیں مزے مزے کے پکوان تیار کیے جارہے ۔شہر قائد میں ساحل سمندر ، چڑیا گھر اور سفاری پارک چھوٹے بڑے تفریخ مقامات پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں