اہم خبریں

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

کراچی( اے بی این نیوز     )سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی پہنچ گئے ہیں،نواز شریف سمیت وہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔نواز شریف دبئی میں اپنے داماد اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پذیر ہیں۔ انہیں متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد سے دبئی حکومت خصوصی پروٹوکول فراہم کر رہی ہے۔سابق وزیراعظم آج شاہی خاندان اور بزنس کمیونٹی کے ممتاز افراد سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جس میں مریم نواز بھی موجود ہوں گی۔ وزیراعظم دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے جس کے بعد دوبارہ دبئی واپس آجائیں گے۔ وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عید الاضحیٰ دبئی میں منائیں گے۔پاکستان میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی پہلوؤں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آئینی و قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ جاری ہے اوراس حوالے سے روڈ میپ بھی طے کیا جا رہا ہے۔نواز شریف سے آئندہ دنوں میں دیگر اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جو چند دنوں میں دبئی پہنچیں گی۔بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی میں عید منائیں گےوزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحدہ عرب امارات، جاپان اور امریکا کا دورہ کریں گے، تاہم وہ عیدالاضحیٰ متحدہ عرب امارات میں اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کے گھر پر منائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری عید کے بعد وطن واپس آئیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنا دورہ چین منسوخ کر کے دبئی گئے ہیں، انہوں نے 26 جون کو تین روزہ دورے پر چین کے شہر تیانجن جانا تھا، شیڈولنگ کے مسائل کے باعث دورہ چین ملتوی کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری دبئی کے بعد سرکاری دورے پر چاپان روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں