لاہور (اے بی این نیوز) احتساب عدالت لاہور نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا۔ نواز شریف کی جانب سے قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش عدالت میں ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا۔ نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی رول نہیں، نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔احتساب عدالت کے جج راؤعبدالجبار نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بری کردیا۔















