اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے طویل ملاقات، اہم فیصلے

لندن(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال ،پاکستان واپسی ،ملک میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر گفتگو کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نواز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی (آئی ایم ایف) سے ملاقات خوش گوار رہی، منیجنگ ڈائریکٹر کو بتا دیا کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دیں، اب بورڈ لیول معاہدہ ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا علاج ہو رہا ہے اب ان کی صحت بہتر ہے ۔ دوسری جانب نواز شریف اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچیں گے،جہاں تین سے چار دن قیام کے بعد حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔واضح رہے کہ مریم نواز بھی آج لاہور سے روانہ ہوں گی، وہ اپنے والد کے ساتھ حج ادا کریں گی۔

متعلقہ خبریں