فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگئی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 11 بج کر 45 منٹ پر سماعت کرے گا، فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کرنے کیخلاف درخواستیں اعتزاز احسن ،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اور دیگر نے دائر کی تھیں۔ لاجر بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔