اسلام آباد(اے بی ناین نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ااج میرے لئے بہت کوشی کا دن ہے کہمجھے با صلاحیت نوجوانوں سے ملاقات کا موقع ملا،آپ نے فیلڈ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، آپ کے والدین اور اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں، پاکستاں کا مستقبل آپ کے ہو نہارجوانوں کے ہا تھوں میں محفوظ ہے، ہم نے آپ پر سرمایہ کاری کرنا ہے اور بہت زیادہ کرنا ہے، جو بھی شعبے ہیں ان میں ترقی ہو تی ہے تو وہ با صلاحیت نوجوانوں کے ذریعے، جب میں خادم اعلیٰ پنجاب تھا توہم نے سکلڈ پنجاب کے نام سے پروگرام شروع کیا تھا،جس کے بہترین نتائج سامنے آئے، وہ ہم نے نوجوان بچے بچیوں کیلئے پروگرام شروعکیا ، وہ پرائم منسٹر انو ویشن ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہہم نے فی سٹوڈنٹ دس ہزار دیا اور ہم نے ہزاروں بچوں بچیوں کو ٹریننگ دی پھر میرٹ پر بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے ۔لیپ ٹاپ کے حوالے سے بڑے الزامات آئے ان کی میں نے پرواہ نہ کی کیونکہ میں نے بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے کلا شنکوف نہیں دی،میر ابس چلے تو قوم کے ہر بچے کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو، وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے نوجوان با صلاحیت ہو تے ہیں، جب آپ ترقی کا ارادہ کر لیں پھر کو ئی رکاوٹ نہیں آتی،اس وقت چیں پاکستان کا بھر پور ساتھ دے رہا ہے، آج پاکستان پرقرضوں کا بہت بوجھ ہے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جوقرضے لے کر ان کا درست استعمال کر کے آگے بڑھتی ہیں اور پھ قرضے واپس کر تی ہیں ،میں کہتا ہوں کہ قرضے اچھی چیز نہیں،اپ قرضے لے کر اتاریں ،نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا تھا، بہر حال مشکل اووقت قوموں پر آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں، جبہنر ہوتا ہے تو مشکل راستے میں نہیں آتی،مہنگائی کے اس دور میں دس لاکھ کی بہت بڑی حیثیت ہیں ، پاکستان دولخت ہو مگر ہم نے اس سے کو ئی سبق نہ سسیکھا، ہمیں اکنامک ایجنڈا اپنانا ہو گا، کہ کو ئی بھی حکومت آئے اکنامک ایجنڈا تبدیل نہ ہو ہمیں یہ اصول اپنانا ہو گا،مجھے افسوس ہے کہ چین کے بارے کچھ ایسے جملے ادا کئے گئے جو چین کو اچھے نی لگے لیکن چین ہمارا بہترین دوست ہے اس نے پاکستان کا ہاتھ تھامے رکھا، ہم اگر اپنے دوستوں پر الزام تراشی کریں گے تو دوست مممالک کیا سوچیں گے کہ ہم تو ان کی بے لوث مدد کر رہے ہیں لیکن یہ لوگ ہمارے ساتھ کیا کر رہے ہیں آیئے دعا کریں کی مل کر ہم پاکستان کو عظیم بنئیں کے،میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا نام روشن ہو گا،ملک ترقی کرے گا کرے گا،ملک با صلاحیت نوجوانوں سے بھرا پڑا ہے۔















