اہم خبریں

کالعدم بی ایل ایف میں پھوٹ، کمانڈر نواز علی رند ہمسایہ ملک میں پراسرار طور پر ہلاک

کوئٹہ (اے بی این نیوز)کالعدم بلوچ تنظیم بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا،نواز رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار طور پر ہوئی ،عسکریت پسند نواز علی رند 2014 سے بی ایل ایف کا سرغنہ تھا۔نواز علی رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔گلزار امام شمبے کی گرفتاری سے عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑگئی ۔شمبے کی گرفتاری اور انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگرد تنظیمیں دباؤ کا شکار،گھیرا تنگ ہونے سے دہشتگرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگیں،ایسے واقعات سے بلوچستان میں دہشتگردی میں واضح کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں