پی ٹی آئی کے 4سالہ دور میں معیشت سے کھلواڑ کیا گیا، مولانا فضل الرحمان

پشاور(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4سالہ دور میں معیشت سے کھلواڑ کیا گیا، سابق حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلسِ شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک تباہ کیا،پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ کے بلند ترین قرضے لیے، گزشتہ حکومت نے قرضوں کا 75سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہے،ہم حالات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں ۔