اہم خبریں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کرپشن کے دونوں مقدمات میں بری،اینٹی کرپشن نے تیسرے مقدمے میں گرفتارکرلیا

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم د ے دیا،بری ہونے کے فیصلے کے ساتھ ہی محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے تیسرے مقدمے میں گرفتارکرلیا،اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیاگیا،چوہدری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا گیا ،چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء بھی اس موقعپر عدالت میں موجود تھے،تفتیشی افسر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، مقدمات کی تفتیش اور رشوت کی رقم برآمد کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ اینٹی کرپشن میں 2 مقدمات درج ہیں، دونوں ایف آئی آر میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں کِک بیکس کے الزامات ہیں۔مقدمے نمبر 6/23 میں الزام ہے کہ پل بنیاں سے چھتاں والا تک دس کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض پچاس لاکھ روپے رشوت لی گئی۔مقدمے نمبر 7/23 میں الزام ہے کہ گجرات پرانا جی ٹی روڈ سے لکھن وال تک دس ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر ہوئی، سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے عوض دو ارب روپے رشوت لی گئی۔مقدمے کے مطابق دونوں ٹھیکوں میں رشوت پرویز الہٰی کے فرنٹ مین سہیل اصغر نے وصول کی۔

متعلقہ خبریں