اہم خبریں

ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، کرکٹرز کو بقایاجات کی ادائیگی کا کام کل شروع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں چار ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا اس کے بعد ہر ماہ معاوضہ دیا جائے گا۔ذرائع منیجمنٹ کمیٹی کے مطابق کل سے 189 کرکٹرز کو ادائیگیوں کا کام شروع ہوگا۔یاد رہے کہ رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹرز کو اب تک ماہانہ کنٹریکٹ کی رقم ادا نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب منیجمنٹ کمیٹی نے فوری طور پر معاہدے کے مطابق تمام ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں