اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ،ووٹرپولنگ کے لیے پہنچ گیے لیکن الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے۔ہفتے کو تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے،لیکن پولنگ عملہ غائب ، سیدپور گاؤں یونین کونسل 1 میں ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے گیٹ بند ہونے پر ووٹرز نے احتجاج کیا ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔
ایسی حکومت اور ایسا الیکشن کمیشن دنیا میں کہیں اور ملیں گے؟
عدالت کے فیصلے کے بعد ووٹر اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے پہنچ گئے لیکن وہاں نہ عملہ ہے، نہ کوئی ووٹنگ کا انتظام pic.twitter.com/q1WEh6UdFO
— Anwar Lodhi (@AnwarLodhi) December 31, 2022
جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں، حکومت نے سیکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا گزشتہ روز کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔