لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کیسز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کی عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لاجربینچ تشکیل دیا گیا تھا، عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی۔جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرانے بارے استفسار پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ابھی تک تفتیش رپورٹ ہم نہیں پہنچی۔جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں طرف سے ہی خرابیاںپیدا ہو رہی ہیں، وہ تمام تفتیشی افسران پیش نہ ہوئے جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی تھی، سرکاری وکیل کا اب تک کی رپورٹ جمع کروانے سے معذرت کا اظہار، جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی رپورٹ جمع نہیں کروائی جا سکتی۔جبکہ وکیل عمران خان سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دس مقدمات کی سماعت لاہور میں جبکہ 2 مقدمات کی سماعت اسلام آباد میں ہے،ایک ہی وقت میں مختلف جگہوں پر کوئی کیسے پیش ہو سکتا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ ویڈیو لنک کی درخواست دائر کرسکتے تھے۔لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی کہ عمران خان کتنے مقدمات میں نامزد ہیں اور جن کیسز میں وہ پولیس کو مطلوب ہیں انکی کیسز کی تفصیل بھی بتائی جائیں۔