مستونگ (اے بی این نیوز) مستونگ کے علاقے ولی خان میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے مستونگ کی سیشن کورٹ آرہے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب سے جوہری معاہدہ،ٹرمپ نے اہم شرط رکھ دی















