اہم خبریں

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ،ٹرمپ نے اہم شرط رکھ دی

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ،ٹرمپ نے اہم شرط رکھ دی

نیویارک (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سول جوہری معاہدے کی منظوری کو سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت سے مشروط کر دیا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت سے مشروط ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غیر افزودہ سول جوہری تنصیبات کے خلاف نہیں ہے۔ امریکہ سعودی سول نیوکلیئر ڈیل میں جوہری مواد کی افزودگی شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی سول جوہری معاہدہ صرف غیر فوجی استعمال کے لیے ہے۔

ایران، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر ممالک کے ساتھ ایسے سول جوہری معاہدے پہلے سے موجود ہیں۔
مزید پڑھیں‌:توشہ خانہ کے ریکارڈ سے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں