اسلام آباد(رضوان عباسی ) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں حکمران جماعت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پارٹی ٹکٹوں کے اجرا کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں فریال تالپور، چوہدری محمد یٰسین، فیصل ممتاز راٹھور اور چوہدری لطیف اکبر کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سردار محمد یعقوب خان، میاں عبد الوحید، سردار قمر الزمان اور سردار تنویر الیاس بھی بورڈ کے ارکان ہوں گے۔
پارلیمانی بورڈ میں چوہدری پرویز اشرف اور چوہدری ریاض کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پارلیمانی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن چیئرمین سیکرٹریٹ سے جاری کیا گیا، جسے چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے باضابطہ طور پر جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لے کر ٹکٹوں کی منظوری دے گا۔ یہ اقدام آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں حکمران جماعت کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا بڑا اقدام،چین کو اجازت دے دی















