اہم خبریں

ایران کا بڑا اقدام،چین کو اجازت دے دی

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بحری افواج نے بدھ کی رات سے چینی بحری جہازوں کے ایک گروپ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​شروع ہونے کے بعد سے اس راستے سے جہاز رانی کی بڑی حد تک روک لگا دی تھی تاہم اب چینی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام سے اب تک 30 بحری جہاز ایران کی اجازت سے آبنائے ہرمز کو عبور کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر ہیں اور اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے بات چیت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان کے معاملے پر ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر

متعلقہ خبریں