اہم خبریں

ایس این جی پی ایل کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ایس این جی پی ایل کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان کی ایس این جی پی ایل کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لے لیا،متعلقہ حکام کو ہدایت کی تحقیقات میں اگر شکایت کی تصدیق ہو تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوٹینڈرز میں پیپرا قوانین کیخلاف ورزی کی شکایت کی تحقیقات کی ہدایت کردی، کہا ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے ارسال شکایت پر شفاف تحقیقات کی جائیں۔
مزید پڑھیں: گولڈ مارکیٹس میں سونا مہنگا،چاندی کی قیمت برقرار

متعلقہ خبریں