اہم خبریں

راولپنڈی:پیرودھائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اڈے پیر صبح 6بجے کھولے کا اعلان

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی میں پیرودھائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو پیر کی صبح 6 بجے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے بند پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی دوبارہ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق شہر میں ٹرانسپورٹ کی بحالی سے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور معمولات زندگی بتدریج بحال ہوں گے۔

دوسری جانب میٹرو بس سروس بھی کل سے جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن سے شہید ملت اسٹیشن تک 22 اسٹیشنز پر دستیاب ہوگی۔

تاہم پریس گراؤنڈ اور پاک سیکرٹریٹ اسٹیشنز پر میٹرو بس سروس فی الحال معطل رہے گی۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار26 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں