اہم خبریں

پاکستان نے بھارت کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دیدی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان نے بھارت کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دیدی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کسے کسی بھی اقدام کا ترکی بہ ترکہ جواب دیا جائے گا، ہم نہیں چاہتے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، ہم نے 70 سے زائد بھارتی ڈرونز کو زمین بوس کیا ہے، بھارت کو کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے پاکستان میں میزائل داغے، پاکستان اپنی سالمیت پر حملے کو برداشت نہیں کرے گا، پاکستانی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کے مفادات کی حفاظت میں کسی غفلت میں مبتلا نہیں ہوں گے، پوری قوم بہادر مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے، پاکستانی قوم کے جذبہ کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل دو راتوں سے ڈرونز کے ذریعے فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہا تھا، بھارت کے 70 سے زیادہ ڈرونز کو زمین بوس کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: چڑہوئی ، بھارتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی چھلانگ لگا کر پاکستان کی حدود میں لینڈنگ کی

متعلقہ خبریں