اہم خبریں

انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کو امتحانی کاپیاں دکھانے کا اعلان

کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنیوالے طلبہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلبہ کی جانب سے نتائج درست کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جس میں والدین بھی موجود ہوں، بند کمروں میں کی جانے والی اسکروٹنی نہیں مانتے۔

طلبہ نے الزام لگایا کہ انٹر بورڈ والے رشوت طلب کرتے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کروائی اور انہیں امتحانی کاپیاں دکھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ جن بچوں نے اسکروٹنی کےلئے اپلائی کیا، اگر وہ دوبارہ نتائج سے مطمئن نہ ہوئےتو وہ اپنے پروفیسر یا والدین کے ساتھ آ کر امتحانی کاپی بھی دیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ انٹر میڈیٹ کے نتائج نے کراچی کے طلبہ کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں جانےکے امکانات محدود کر ددیئے ہیں، انٹرمیڈیٹ سال اول میں پری میڈیکل گروپ میں 66 فیصد اور پری انجینئرنگ گروپ میں 74 فیصد طلبہ فیل ہوگئے۔

حال ہی میں عہدے سے ہٹائےگئے چیئرمین کراچی انٹربورڈ امیر حسین قادری نے نتائج کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوری ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ یہ رزلٹ میرٹ کے مطابق ہیں، شکایات موصول ہونےکے بعد نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے نتائج کے چند دن بعد چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ امیر حسین قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر عہدے سے ہٹا دیا۔
مزید پڑھیں: انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کو امتحانی کاپیاں دکھانے کا اعلان

متعلقہ خبریں