راولپنڈی(نیوز ڈیسک )امریکی سفارتخانے کے تین اہلکاروں نے جمعے کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور ان تین قیدیوں سے ملاقات کی۔
جن کے پاس امریکی شہریت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے حکام کو فارن ایکٹ کے تحت تینوں قیدیوں سے ملاقات کے لیے قونصلر رسائی دی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دفتر میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے تین اہلکاروں عرفان جان، میک مارفی اور راحیل جاوید نے حراست میں لیے گئے تینوں عابد ملک، صدیقہ سعید اور ایلکس سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: آج بروزہفتہ 2 نومبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟