اہم خبریں

خیبر پختونخوا کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، وزیراعلیٰ کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی سے قلمدان بھی واپس لے لیا گیا۔ پارٹی میں بیشتر عہدیداروں کی ناراضگی پر علی امین گنڈا پور کے مشیر مشال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔
محکمہ سماجی بہبود کا قلمدان سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو دیا گیا۔ مشال یوسفزئی کو ہٹانے کے بعد کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ ​​حکومت کے دور میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کوپی ٹی آئی میں بڑا عہدہ مل گیا

متعلقہ خبریں