خانیوال(نیوز ڈیسک )خانیوال کے علاقے عبدالحکیم میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے دو چھوٹے بھائیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم منیراحمد نے اپنے چھوٹے بھائی قیصر عباس اور ناصر عباس سے اپنی بیٹی کے لیے رشتہ مانگا تھا۔ جب انکے بھائیوں نے رشتہ دینے سے انکار کیا تو ملزم نے دونوں بھائیوں کو گھر میں جا کر فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔بھائی نے مرنے والوں کو ان کے گھروں میں جاکر قتل کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائل داغ دیئے ،امریکی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت