اہم خبریں

آزاد کشمیر: جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 4ہلاک،7زخمی،11مسافروں کی تلاش جاری

نیلم (نیوز ڈیسک )آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔بدقسمت جیپ میں 22 افراد سوار تھے جن میں سے 4 جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 7 زخمی اور 11 مسافر لاپتہ ہیں۔

لاپتہ ہونے والے مسافروں میں زیادہ تر سیاح ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ سڑک کنارے حفاظتی دیوار گرنے سے پیش آیا۔ پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

11 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے، مسافروں میں سے 7 کا تعلق ملتان سے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: لکی مروت حملے کے شہداء کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی

متعلقہ خبریں