اہم خبریں

پشاور،تحریک انصاف کے رہنما علی زمان کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بناڈالا، اسپتال منتقل

پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدار علی زمان ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی علی زمان ایڈووکیٹ کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ان کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق علی زمان کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: قائم مقام گورنر کے دستخط،پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت بل قانون بن گیا

متعلقہ خبریں