اہم خبریں

ہفتے کی سرکاری چھٹی ختم ؟؟وفاقی حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کردیا، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں سے رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتہ وار ہفتہ کی تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی اخراجات جوں کے توں ہیں البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں ، چھٹی ختم کرنے پرغور عید الاضحی کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آ ج5جون بروزبدھ 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں