اہم خبریں

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کامیابی، مئی میں44 دہشتگردوں کو گرفتار کیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گردوں سمیت 44 افراد کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: عدت کیس: دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست منظور
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں 794 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ آپریشن لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، رحیم یار خان، بہاولپور میں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 44 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں