وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس اور فوری کارروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے عمل میں تاخیر پر کسانوں کے احتجاج کے بعد گندم کی خریداری کا ہدف 1.4 ملین ٹن سے بڑھا کر 1.8 ملین ٹن کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی حقیقی اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کیلئے تیار ہے،سینیٹر شبلی فراز
وزیر اعظم شہباز نے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) – قومی اناج کی خریداری اور ذخیرہ کرنے والی ایجنسی کو بھی ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں کی مدد کے لیے تیزی سے خریداری کو یقینی بنایا جائے۔


وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، شہباز شریف نے ہفتہ کو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل یہ ہدایات دیں۔