ملک بھر میں بارشیں،23افراد جا ں بحق

اسلام آباد (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا، مالاکنڈ کی تحصیل درگئی،ٹانک ،بلوچستان، آسمانی بجلی گرنے سے 5ہلاکتیں ہو گئیں ،مجمو عی طور پر 23افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، کے پی میں طوفانی بارشیں 8افرادکی زندگیاں نگل گئی، 12 افراد زخمی ،مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے ،حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی ہوئے،ٹانک کے نواحی علاقہ عمر خیل میں سیلابی ریلہ مسافر پک اپ بہاکر لے گیا ،حادثے میں پک اپ میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،کرک میں کمرے کی چھت گرنے سے 13سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوئے،
مزید پڑھیں :عامر تانبا کے قتل کی کڑیاں بھارت سے ملتی ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پشاورمیں بارش کا پانی گھروں میں داخل،سڑکیں زیرآب، گکلیاں ندی نالوں میں تبدیل،، مظفرآباد میں لیپا مین شاہراہ لمنیاں کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ،عورتوں اور بچوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی،وادی نیلم میں برف باری کا نیا سپیل شروع،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔بلوچستان میں بھی شدیدبارشیں،سات افرادجاں بحق، آسمانی بجلی گرنے سے 5ہلاکتیں ،ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق سکولوں میں دودن کی چھٹیاں دی گئیں، تمام متعلقہ افسرا اور عملے کی چھٹیاں منسوخ، ہنہ اوڑک ،اسپن کاریز کے علاقے بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ، باغات کو نقصان پہنچا
مزید پڑھیں :سندھ ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتی پر پابندی ختم کردی

،کوئٹہ سٹی میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اسلام آباد،راولپنڈی میں موسلادھاربارش،شہرپرکالی گھٹاوں کاراج،پنجاب میں مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کاامکان،مری ،گلیات سمیت کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا،آسمانی بجلی سے بچاؤکیلئے خراب موسم میں کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے،بارشوں سے جانی نقصان ہوئے، متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت،شہباز شریف نے بجلی کے حوالے
مزید پڑھیں :پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کا نیاکوچ مقرر کردیا

سے اجلاس سے خطاب میں کہا، بارشوں سے پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، حکومت بجلی چوری روکنے کیلئے کوشاں ہے، ہمارے ٹرانسمیشن سسٹم کی حالت بہت ہی بری ہے، ٹرانسمیشن کی کمزوریوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تمام اقدامات ضائع جائیں گے، سرپلس بجلی کو مارجن پرائس پر لانے کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کریں، بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے پنجاب کی کاوش قابل تعریف ہے، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں، ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجود ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں ،، ملکی میں بجلی کے بلین ڈالرز کے منصوبے ہیں ۔
مزید پڑھیں :سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، چلاس بس حملے میں ملوث ملزم گرفتار