صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بیان کو سراہتے ہوئےچینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا مثبت بیان قابل ستائش ہے اور چینی صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرنا یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اب اعلیٰ سطح پر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروز ہفتہ16مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

اپنے خط میں صدر زرداری نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔آصف زرداری نے عملی تعاون کو گہرا کرنے، ہمہ موسمی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مفاد کیلئے مشترکہ کمیونٹی کو فروغ دینے کیلئے چینی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وانگ وین بن نے اپنی باقاعدہ بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم صدر زرداری کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں۔