اہم خبریں

نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔، پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد دوبارہ شروع ہوا جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا، نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ ن لیگی ارکان نے اسپیکر سے حلف لینے کی استدعا کی تاہم اسپیکر نے بغیر حلف لیے اجلاس میں وقفہ کردیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ اسلم اقبال کے پروڈکشن آرڈر جاری کررہا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ارکان کے ایوان میں آتے ہی نعرے بازی شروع ۔ پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان اور ن لیگی ارکان نے نواز شریف کے نعرے لگائے۔صوبائی اسمبلی گھڑی چور اور ٹبر چور کے نعروں سے گونج اٹھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں: علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی میں پی پی کےپارلیمانی لیڈر نامزد

پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار اسلم اقبال اسمبلی نہ پہنچ سکے۔ ن لیگ اور اتحادیوں کے 215 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 97 ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔حکومتی ارکان کو اسپیکر کے دائیں جانب کی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں جبکہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کو اسپیکر کے بائیں جانب کی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ س

نی اتحاد کونسل کو دی گئی نشستیں ابھی تک خالی ہیں۔اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے سے قبل جمع ہوں گے ، جانچ پڑتال بھی آج ہوگی۔اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اسمبلی چیمبر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں