آڈیولیکس کیخلاف درخواستیں،اسلام آباد ہائیکورٹ تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب اور بشریٰ بی بی کی آڈیولیکس کیخلاف درخواستیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ،تحریری حکمنامہ کے مطابق عدالت کی معاونت کیلئے پاکستان بار کونسل کو ایک بار پھر نوٹس جاری کیا جاتا ہے،

مزید پڑھیں :نقضِ امن کی آڑ میں سیاسی گرفتاریاں خلافِ آئین ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹس کے ہمراہ عدالت پیش ہوں،چیئرمین پی ٹی اے بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے وکیل نے اپنا پاور آف اٹارنی اور رپورٹ جمع کرانے کیلئے وقت مانگا،کیس کی مزید سماعت 4 مارچ کو مقرر کی جاتی ہے۔